پاپوا نیو گنی میں 6.2 شدت کا زلزلہ
کوکوپو (آئی این پی) پاپوا نیو گنی میں 6.2 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ اتوار کو امریکی ارضیاتی مرکز کے مطابق پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 نوٹ کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز دارالحکومت کوکوپو کے جنوب میں 75 میل دور تھا جبکہ اس کی گہرائی انیس میل تھی۔ فوری طور پر اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔