پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا

پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا
پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلشن سیکشن میں سپورٹس ویک منایا گیا جس میں سکول کے طلباء کی مختلف ٹیموں نے کرکٹ، فٹ بال،  باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا اور جیت کے جذبے سے سرشار طلباء نے تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے جیت کو ممکن بنایا. سپورٹس ویک کے آخری روز سکول کی پلے گراؤنڈ میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے نائب سفیر ذیشان احمد مہمان خصوصی تھے اختتامی تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر بھرپور پرفارمنس دی اور مارچ پاسٹ کرنے کے علاوہ جسمانی فٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ تائیکوانڈو مارشل آرٹ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے بچوں کے والدین اور مہمانوں نے خوب پسند کیا اس موقع پر بچوں کے والدین اور اساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا جسے اساتذہ نے آسانی سے جیت لیا. 


تقریب کے مہمان خصوصی نائب سفیرِ پاکستان ذیشان احمد نے بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کو خوب سراہا اور کہا کہ بچوں کی پرفارمنس شاندار رہی اور جس انداز کے ساتھ انہوں نے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کیا ہے اس سے بچوں کی جسمانی نشوونما کے علاوہ ان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاسکتا ہے بچوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچانیں اور آگے بڑھیں کیونکہ ہمارے پاکستانی بچے جہاں معمار پاکستان ہیں وہیں پر ان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مستقبل میں پاکستان کو آگے لیجانے میں آسانی پیدا ہوگی تعلیمی میدان کے علاوہ کھیل کے میدان بھی بچوں کی صلاحیتوں کی بدولت آباد رہتے ہیں سکول کے پرنسپل محمد تنویر نے کہا کہ انکی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب رکھیں اسی لئے سال میں ایک مرتبہ سپورٹس ویک منایا جاتا ہے اور بطور پرنسپل مجھے فخر ہے کہ ہمارے طلباء جہاں کیمرج کے امتحان میں اے اور او لیول میں بہترین کارکردگی دیکھاتے ہیں اسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی ان کی کارکردگی متاثر کن ہے تقریب کے آخر میں کھیلوں کے مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا.