پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، ایسی خطرناک چیز برآمد کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں

پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، ایسی خطرناک چیز برآمد کہ آپ بھی ...
پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، ایسی خطرناک چیز برآمد کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادرمیں کلانچ تربت روڈپرکارروائی کی جس کے دوران مشکوک پہاڑی میں چھپائی گئی 82 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پاکستان کوسٹ گارڈ نے برآمد ہیروئن قبضے میں لے لی، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /گوادر