ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

چند پرقوت ستاروں نے زائچے میں نئی روح پھونک دی ہے۔اب حالات اور زندگی میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا واضح امکان دکھائی دے رہا ہے۔اب اس کی ابتدا ہو چکی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ اپنے دماغ سے وہم کو دور کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔آپ کے لئے آنے والے دن اچھے ہی ہوں گے۔ صرف آپ کے قدم اٹھانے کی دیر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تبدیلی کا بار بار اس لئے کہا جا رہا ہے کہ آپ کے زائچے میں یورنیس آ چکا ہے۔ جو تبدیلیاں دیتا ہے۔ آپ معلوم نہیں کس سمت جائیں۔ بہرحال تبدیلی کے اشارے اب بڑے نمایاں ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

مشکل وقت بحکم اللہ گزر چکا ہے۔ آپ جس بھی خانگی مسئلے وغیرہ کا شکار تھے۔ اس میں سے اب نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ بس آپ کی خاموشی اس میں اہم رول ادا کر سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صحت کا صدقہ دیں اور اپنے گھر میں ذکر الٰہی کی ایک عدد محفل بھی ضرور کرائیں۔ اس کی اس وقت سخت ضرورت ہے۔ روحانی قوت بے حد کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ وہ آپ کے لئے بڑی پریشانیاں کھڑی کر سکتے ہیں۔ خود کو ان سے دور کر لیں اور اپنے گھر اور عزت کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خانہ کمزور دکھائی دے رہا ہے اور اپنے بھی اب ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ اس لئے آپ کے اندر مایوسی سی آ رہی ہے۔ آپ (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد 450مرتبہ روزانہ شروع کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اہم معاملات چل رہے ہیں آج کل۔ مالی حالات بھی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ اس لئے تمام فضول کاموں کو چھوڑ کر اپنی کوشش صرف اپنے روزگار پر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ مسلسل لاپرواہی سے کام مت لیں۔ اس وقت اگر نقصان ہوا تو اس کا ازالہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ان دنوں آپ کا ساتھ کسی نے نہیں دینا۔ سب مطلب کے لئے ہی آپ سے ملتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورت حال تو اللہ کے حکم سے بڑی اچھی جا رہی ہے۔ حالات میں جو خرابی تھی وہ اب تیزی سے ٹھیک ہوگی۔ اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے، فکر نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص ک ساتھ دیں گے جو واقعی غلط ہے تو اپنے ساتھ بڑا ظلم کریں گے۔ان دنوں آپ کی اپنی پوزیشن ٹھیک نہیں ہے۔ پھر دوسروں کا درد اپنے سر لے رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج بھی ملی جلی کیفیت والا دن ہے۔ آپ کو کسی کام میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس لئے ب روحانی طور پر خود کو بہر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔،فوری۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -