وہاڑی: بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی  انٹری‘ نوجوان کا بزرگ پر حملہ‘ داڑھی  نوچ لی‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وہاڑی: بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی  انٹری‘ نوجوان کا بزرگ پر حملہ‘ داڑھی  نوچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)تھانہ دانیوال کی حدود ڈی بلاک میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے  نوجوانوں (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
نے خواتین کے ہمراہ مشتعل ہوکر بزرگ پر حملہ کردیا‘ داڑھی کے بال نوچ لئے‘تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک احاطہ خوشی رام کے معمر بزرگ نعیم شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسی علاقہ کے رہائشی محمود، حمزہ کے بچوں کے ساتھ میریبیٹے کا کھیل میں جھگڑا ہوا جس پر ان لوگوں نے میرے گھر پہنچ کر مجھے گھر سے نکال کر  مارنا شروع کردیا مجھے سڑک پر گرا کر بیٹ اور ٹانگوں سے تشدد کیا میری داڑھی کے بال کھینچ کر مجھے زمین پر گھسیٹتے رہے تمام واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجودہ ہے ملزمان مجھے جان سے مارنے کی کوشش کرتے رہے مگر راہگیروں نے مداخلت کرکے بڑی مشکل سے میری جان بخشی کروائی معاملہ کی درخواست ایس ایچ او تھانہ دانیوال کو دی تو انہوں نے بجائے کاروائی کرنے کے ملزمان سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر مجھے ہی ڈرانا دھمکانا شروع کردیا یاد رہے کہ بزرگ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مگر ایس ایچ او کے کان پر جوں تک نہ رینگی متاثرہ نعیم شاہ نے بتایا کہ اس نے واقعہ کے ثبوت تک ایس ایچ او کو فراہم کئے مگر اس کی شنوائی نہ ہوئی نعیم شاہ نے ڈی پی او زاہد نواز مروت سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائرل