سینیٹ انتخابات میں لوگوں کو خریداجاتا ہے،10کروڑ کی آفر مجھے بھی ہوئی: شوکت یوسفزئی 

سینیٹ انتخابات میں لوگوں کو خریداجاتا ہے،10کروڑ کی آفر مجھے بھی ہوئی: شوکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)ممبر صوبائی اسمبلی و رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی اور آفر این جی او کی ایک خاتون نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آ کر کی تھی، پیسوں کی آفر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اور ممبر میانداد خان کو بھی ہوئی تھی جبکہ سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز آنا ملک کیلئے انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات 2018میں ایم پی ایز کی خریدوفروخت کی ویڈیوز آنا بدقسمتی کی بات ہے اور اچھے اچھے لوگ پیسے کے سامنے جھک گئے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات 2018میں مجھے اور اس وقت کے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے، پیسے سے لوگوں کو خریدا جاتا ہے، اس معاملے کو اب روکنا چاہیے، اوپن بیلٹ کی بات وزیراعظم عمران خان کی بات درست ہے اور جس کی جتنی سیٹیں ہیں اس کو اتنی سیٹیں مل جائیں گی۔
شوکت یوسفزئی 

مزید :

صفحہ اول -