پی ایس ایل 6 کا ترانہ ، نصیبو لال کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار نصیبو لال نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کا ’ ترانہ ‘ گا کر سب کو حیران کر دیاہے اور اس قسم کا گانا ان کے کیریئر میں نیا تجربہ رکھتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ترانے کے حوالے سے نصیبو لال نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گانےکے بعد لوگوں سے مجھے بہت پیا ر مل ہے جس کا مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا ، ان کا کہناتھا کہ مجھے تو پی ایس ایل کہنا بھی نہیں آ رہا اور اس کا مطلب بھی نہیں پتا لیکن اس کے گانے کے بعد لوگ بہت پیار اور محبت دے رہے ہیں ، اگر یہ ہر سال بھی کہیں تو ان کا گانا گانے کیلئے بہت محنت کروں گی ۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے کسی نے اس قابل نہیں سمجھا کہ ترانہ گاتی لیکن خدا مہربان ہو گیا ۔