صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہوگا، کنور دلشاد

صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہوگا، کنور دلشاد
صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہوگا، کنور دلشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ گہری نظر سے صدارتی آرڈیننس کو دیکھ رہی ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہوگا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہاکہ الیکشن کمیشن ان کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے، ان کی سینٹرشپ بھی کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا ٹرائل کے بجائے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جائے،چیئرمین سینیٹ کے ذریعے بھی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جا سکتا ہے،آئین کے تحت بھی ان لوگوں کیخلاف ریفرنس دائر کرایاجاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کو براہ راست بھی ریفرنس جا سکتا ہے،یہ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ حکومت نے ثبوت پیش کردیئے تو ان کی نشست کالعدم قرار دی جاسکتی ہے،ان کیخلاف پکڑ دھکڑ ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں۔