آسٹریلیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ جاری

آسٹریلیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ جاری
آسٹریلیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ جاری
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے ساحل کے قریب شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز آسٹریلیا اور فجی کے درمیان کا ساحلی علاقہ تھا۔ شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد پیسفک ریجن کے ممالک بشمول آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، وینویٹو، پاپوا نیو گنی،سموا اور فجی کو سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔