سینیٹ الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، اہم حکومتی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

سینیٹ الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، اہم حکومتی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ...
سینیٹ الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، اہم حکومتی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
سورس:   Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑںے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پانچ ارکان اور بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوتھ لائی اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سردار خرم لغاری چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی کے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -مظفرگڑھ -