نوکوٹ مبینہ زیادتی کیس، 13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

نوکوٹ مبینہ زیادتی کیس، 13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی
نوکوٹ مبینہ زیادتی کیس، 13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ویب ڈیسک) میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی کیس میں 13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ 

13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں پائے گئے تاہم کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے اجزاء لے لیے گئے ہیں جس کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس سے قبل اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں تفتیشی افسر کو تبدیل کرکے انسپکٹر قادر بخش کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا اور ہدایت دی گئی ہے کہ ڈی این اے کرانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تمام ملزمان کی گرفتاری، حملے میں استعمال اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ  بدھ کے روز رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ میرپورخاص کے علاقے نو کوٹ میں خواتین کے مبینہ اغوا اور انہیں برہنہ کرنے اور گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کی خبروں کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں 15 فروری کو رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ متاثرہ خواتین کے اہلخانہ نے الزام لگایا تھاکہ 6 فروری کو ان کی 2 خواتین کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔