سائنسدانوں نے کافی کا ایساحیران کن فائدہ بتا دیا کہ سن کر اس کے شوقین خوش ہو جائیں 

سائنسدانوں نے کافی کا ایساحیران کن فائدہ بتا دیا کہ سن کر اس کے شوقین خوش ہو ...
سائنسدانوں نے کافی کا ایساحیران کن فائدہ بتا دیا کہ سن کر اس کے شوقین خوش ہو جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں برطانیہ اور ہنگری کے سائنسدانوں نے کافی کا ایک ایساحیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ بھی اس کے شوقین خوش ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ 3کپ کافی پیتے ہیں، ان کی عمر دوسروں کی نسبت زیادہ طویل ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 12فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ان لوگوں کودل کی بیماریاں لاحق ہونے کا امکان 17فیصد کم ہوتا ہے۔
سیملویز یونیورسٹی ہنگری اور کوئین میری یونیورسٹی لندن کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق میں 5لاکھ سے زائد لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے اور نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفن پیٹرسن نے کہا ہے کہ تحقیق میں شامل جن لوگوں کی خوراک میں روزانہ تین یا اس سے زائد کپ کافی شامل تھی، آئندہ سالوں میں ان کی صحت دوسروں کی نسبت زیادہ بہتر رہی۔ ان کو دل اور دوران خون کی بیماریاں بہت کم لاحق ہوئیں جس کے نتیجے میں ایسے لوگوں میں ہارٹ اٹیک، سٹروک اور دیگر ایسی بیماریوں کی شرح بھی کم دیکھی گئی۔

مزید :

تعلیم و صحت -