کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات کے سلسلے میں نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، بلوچستان اسمبلی کے51 حلقوں میں سے اب تک 42کا نتیجہ سامنے آچکا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری تنائج کے مطابق صوبے میں اب تک پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 9 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوارں نے کامیابی حاصل کی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن8 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ6 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں ۔