ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیوسامنے آگئی
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے۔
پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر فردوس عاشق نے پولیس والے کو تھپڑ مارا۔
— Arslan Baloch (@balochi5252) February 9, 2024
اور یہی پولیس والے پی ٹی آئی خواتین پر ظلم کرتے رہے ہیں pic.twitter.com/GBT5l8f5mA
پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔