شیخ رشید کو رہا کردیا گیا

شیخ رشید کو رہا کردیا گیا
شیخ رشید کو رہا کردیا گیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو  اڈیالہ جیل سےرہا کردیا گیا ہے۔جیل سے رہا ئی کے وقت انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ملکی سیاست میں کیا ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا ءسردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔