کوئی آزاد امیدوار بھی وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے، منظور حسین وسان

کوئی آزاد امیدوار بھی وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے، منظور حسین وسان
کوئی آزاد امیدوار بھی وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے، منظور حسین وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان  کا کہنا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجے میں  کوئی آزادامیدواربھی وزیر اعظم کا عہدہ حاصل  کر سکتا ہے۔

خیرپور میں میڈیا  سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن  جیتنے والی جماعتوں میں مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار وں کی اکثریت شامل ہے، پیپلزپارٹی کے قائدین  بلاول بھٹو اور آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا اس فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مقابلہ کرنے والی بیشتر جماعتیں شکست کھا چکی ہیں ،ہم سندھ حکومت بنانے جا رہے ہیں وفاق میں بھی حکومت بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔