سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 

سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 
سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر304 رنز بنائے  جس میں اوپننگ پر آنے والے میتھیو بریٹزکے نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے ۔رنز بنائے اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

ان کے علاوہ کپتان ٹمبا باووما نے 20 ، جیسن سمتھ نے 41 اور ویان مڈلر نے 64رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کو ہی ترجیح دیتے، ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی شامل کیے گئے جو اچھے کھیل کے لیے بے تاب ہیں۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لینے کی کوشش ہوگی، پچ 300 رنز سے زائد والی دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 2008 کے بعد پہلا ڈے ون ڈے انٹرنیشل کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ پلینگ الیون:

ول ینگ، ڈیون کانوے، کین ولیم سن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہنری، بین سیئرز اور ول اورورکی۔

جنوبی افریقا پلینگ الیون:

ٹیمبا باوما (کپتان)، میتھیو بریٹزکے، جیسن اسمتھ، کائل ویرین، ویان مولڈر، مہلالی پونگوانا، سینوران موتھو سیمی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، لونگی نگیڈی اور تبریز شمسی۔

مزید :

کھیل -