صدر استحکام پارٹی کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم

صدر استحکام پارٹی کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم
صدر استحکام پارٹی کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم
سورس: Facebook/istehkampartyofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم کردیا گیا،جنوبی پنجاب کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر جبکہ سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔صدر آئی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان ، شعیب صدیقی ، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے ، اب سیاست نہیں بلاتفریق خدمت کرنے کا وقت ہے ۔ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی ۔

 صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں تنظیمی امور مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ۔ لاہور سے رانا عثمان ، حافظ آباد سے عتیق گھمن ، گوجرانوالہ سے میاں حمزہ اور رحیم یار خان سے رانا راحیل نے وفود سمیت صدر آئی پی پی عبد العلیم خان سے ملاقاتیں کیں ۔استحکام پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر محمد افضل ، جنرل سیکرٹری محمد سلیم، نائب صدر رانا نعیم اور فنانس سیکرٹری نقاش افضل نے بھی ملاقات کر کے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔