26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن اجلاس کیخلاف وکلاء اور پولیس آمنے سامنے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن اجلاس کیخلاف وکلاء اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء سراپا احتجاج ہیں،وکلا ءایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شریک وکلاء سرینا چوک پہنچ گئے،سپریم کورٹ کے باہر قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی ،خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجودہے۔انتظامیہ کی جانب سے سرینا چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے،مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے وکلاء کو پیچھے دھکیل دیا،سرینا چوک پر وکلا ءاور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی،ریڈزون میں داخلہ نہ ملنے کے باعث وکلاء نے سری نگر ہائی وے بلاک کردی۔