بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکاء کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان

بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکاء کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان
بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکاء کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ ان کو یاد رکھے گی۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، انہوں نے سندھ کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے کہا ہے کہ آپ فیصلہ کریں، آپ نے رول آف لاءکے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا ہے، بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کا سامنا کرونگا۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لیے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، اگلے ہفتے وہ ایک اور خط لکھنے جا رہے ہیں۔