پیٹ میں درد کے باعث ماڈل کی ہسپتال میں موت، لیکن اسے کون سی بیماری لاحق ہوئی تھی؟

پیٹ میں درد کے باعث ماڈل کی ہسپتال میں موت، لیکن اسے کون سی بیماری لاحق ہوئی ...
پیٹ میں درد کے باعث ماڈل کی ہسپتال میں موت، لیکن اسے کون سی بیماری لاحق ہوئی تھی؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  برازیل کی معروف ماڈل، انفلوئنسر اور کاروباری شخصیت لالیسکا الیگزینڈر شدید پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئیں جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ 28 سالہ لالیسکا کی موت   5 فروری   کو برازیل کے شہر جوازیرو ڈو نورٹے میں ہوئی ۔ انہیں ہسپتال لایا گیا تو  ڈاکٹرز نے فوری آپریشن تجویز کیا لیکن انفیکشن کی شدت بہت زیادہ ہونے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق  لالیسکا کو بیضہ دانی (اووری) میں انفیکشن ہو گیا تھا جو بگڑ کر سیپٹک شاک میں تبدیل ہو گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری زیادہ تر جنسی طور پر متحرک خواتین میں پائی جاتی ہے اور اسے پیلوک انفلیمیٹری ڈیزیز (پی آئی ڈی) کہا جاتا ہے۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق  اس بیماری کی علامات میں پیٹ میں شدید درد، بخار، متلی اور قے شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ ابتدائی علامات میں پیشاب یا مباشرت کے دوران درد  اور غیر معمولی حیض شامل ہیں۔
لالیسکا الیگزینڈر نہ صرف ایک معروف ماڈل تھیں بلکہ وہ مارکیٹنگ ایجنسی ‘Agência Laleska Alexandre’ اور فیشن برانڈز ‘Loja a Vestiaire’ اور ‘La Brand Brasil’ کی سی ای او بھی تھیں۔  لالیسکا نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ 29 جنوری کو کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو امیج کنسلٹنگ کے خصوصی سیشنز کی پیشکش کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -