نیوزی لینڈ نے  جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے  جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے  جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 304 رنز بنائے، جس میں میتھیو بریٹزکے کی شاندار 150 رنز کی اننگز شامل تھی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 48.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جب کہ ڈیون کونوے نے 97 رنز کی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جیت میں بولرز کا بھی اہم کردار رہا، میٹ ہنری اور ول او رورک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے بولرز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

مزید :

کھیل -