بجلی مزید 2 روپے سستی ہونے کا امکان

بجلی مزید 2 روپے سستی ہونے کا امکان
بجلی مزید 2 روپے سستی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوشاں ہے، ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات شروع کر دیئے، مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ 25 کے قریب سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، پلانٹس کا منافع کم کرنے سے بجلی ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی ہوگی۔
ٹاسک فورس کی سفارشات کی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ کابینہ اجلاس سے منظوری کا امکان ہے۔