طوفان سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے پناہ لینے والی خواتین فٹبالرز پر آسمانی بجلی گر گئی، ہلاکتیں

طوفان سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے پناہ لینے والی خواتین فٹبالرز پر آسمانی ...
طوفان سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے پناہ لینے والی خواتین فٹبالرز پر آسمانی بجلی گر گئی، ہلاکتیں
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبیا میں ایک افسوسناک واقعے میں چار خواتین فٹبالرز سمیت پانچ افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین نے بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے ایک درخت کے نیچے پناہ لی۔یہ اندوہناک واقعہ  وسطی کولمبیا کے قصبے کاجیبیو  کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مقامی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گری۔

ڈیلی سٹار کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والی خواتین فٹبالرز کی شناخت جیدی مورالس، ڈینیئلا موسکیرا، لوز لیم اور ایٹل وینا موسکیرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایک نامعلوم مرد متاثرہ شخص بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دو دیگر خواتین کھلاڑی بری طرح  جھلس گئیں اور انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب فٹبال  میچ کے دوران آسمانی بجلی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنی ہو۔ گزشتہ برس  نومبر میں پیرو میں بھی ایک فٹبالر خوسے ہیوگو ڈی لا کروز میزا بھی  بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

کھیل -