ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز  سے ہرادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4  وکٹ پر 213 رنز بنائے،  جواب میں کینیڈا کی ٹیم 8 وکٹ پر 158 رنز بناسکی۔اس سے قبل ہوئے میچ میں  زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں عمان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 103رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں زمبابوے نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

مزید :

کھیل -