نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی بڑی تعداد کا تعلق کن شہروں سے ہے۔۔۔؟ پی پی ایم سی کی اہم رپورٹ جاری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی بڑی تعداد کا تعلق کن شہروں سے ہے۔۔۔؟ پی پی ایم سی کی اہم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (پی پی ایم سی ) نے سولر صارفین سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی پی ایم سی نے بتایا کہ پاکستان میں نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا 82 فیصد بڑے شہروں لاہور، ملتان، راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 24 فیصد، ملتان میں 11 فیصد، راولپنڈی میں 9 فیصد، کراچی 7 فیصد اور فیصل آباد میں 6 فیصد سولر صارفین ہیں۔ ملک میں ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی کل تعداد 4 لاکھ 66 ہزار ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں یہ تعداد 3لاکھ 82 ہزار 534 ہیں، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور بہاولپور میں 5، 5فیصد سولر صارفین ہیں۔ پشاور میں 4 فیصد، سیالکوٹ اور اٹک میں 3،3 فیصد سولر صارفین ہیں۔
