دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد حملے سےمتعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سکیورٹی بریچ ہوتی ہے،ہمیں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیےحکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہماری فوج ، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں ،ایمان ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے اورتمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔

مزید :

قومی -