’’سمجھ نہیں آتا جیا بچن کو کیوں چنا ،اچھے کپڑے بھی پہننے نہیں آتے ‘‘ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ایسا مشورہ دے ڈالا ، جان کر آپ حیران رہ جائیں

’’سمجھ نہیں آتا جیا بچن کو کیوں چنا ،اچھے کپڑے بھی پہننے نہیں آتے ‘‘ ...
’’سمجھ نہیں آتا جیا بچن کو کیوں چنا ،اچھے کپڑے بھی پہننے نہیں آتے ‘‘ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ایسا مشورہ دے ڈالا ، جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ’’سمجھ  نہیں آتا جیا بچن کو کیوں چنا ،اچھے کپڑے بھی پہننے نہیں آتے ‘‘ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ایسا مشورہ دے ڈالا ، جان کر آپ حیران رہ جائیں    ۔ 

  بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت  نے لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے ۔راکھی  کی بھارتی میڈیا سے کی جانے والی گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر بات کررہی ہیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق  راکھی نے کہا ’’ میں امیتابھ بچن سے کہوں گی کہ وہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو کیوں چنا؟  مجھے سمجھ میں نہیں آتا، اداکارہ ریکھا کو کیوں نہیں چنا، جیا بچن اتنی کروڑ پتی اور اربوں پتی ہیں، پھر بھی اچھی شلوار قمیض بھی نہیں پہنتیں ‘‘۔

 راکھی نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’مجھے اپنی سالگرہ پر بلائیں میں آپ کو اچھی شلوار قمیض تحفے میں دوں گی‘‘۔

راکھی ساونت نے جیا بچن کو مشورہ دیا  کہ’’ اپنے بال کو ڈائی( ہیر کلر) کریں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ بچن کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میں ریکھا کا کروں گی‘‘۔

مزید :

تفریح -