پاکستان 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی امریکہ سے شکست سے دوچار ہو گا، محمد آصف کا پرانا بیان ایک بار پھر وائرل
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے گا۔انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے امریکۃ ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں۔ یاد رہے کہ 2024ء کے ورلڈ کپ میں امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔
امریکہ میں ہونے والا میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں چلا گیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔امریکہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا تھا۔محمد آصف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی امریکہ سے شکست سے دوچار ہو گا۔
