کنٹرول لائن پر فائرنگ، پاکستان کی بھارت کو آزادنہ تحقیقات کی پیشکش
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر کچھ تحفظات ہیں، کنٹرو ل لائن پر 10 سال بعد سیز فائر کی خلاف ورزی بدقسمتی ہے، بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی ہے، 10 سال بعد سیز فائر کی خلاف ورزی بدقسمتی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ معاملے پر دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی بات ہوئی ہے، دونوں اطراف کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر کچھ تحفظات ہیں، وزارت تجارت کی سطح پردونوں ممالک ان تحفظات پر اگلے چند دنوں میں بات چیت کریں گے۔