کراچی میں نادر ہسپتال کے قریب فائرنگ، سات افراد جاں بحق

کراچی میں نادر ہسپتال کے قریب فائرنگ، سات افراد جاں بحق
کراچی میں نادر ہسپتال کے قریب فائرنگ، سات افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپر ہائی وے پر نادر ہسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے نادر ہوٹل کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی اور دکانیں اور کاروبار بند ہو گئے۔قانون نافذ کرنے والے والوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔

مزید :

قومی -