نایاب نسل کے چھ ہرن پراسرارطورپرہلاک

نایاب نسل کے چھ ہرن پراسرارطورپرہلاک
نایاب نسل کے چھ ہرن پراسرارطورپرہلاک

  

کراچی(ماینٹرگ ڈیسک) روشنیوں کے شہر میںچڑیاگھر میں نایاب نسل کے چھ ہرن پراسرارطورپرہلاک ہوگئے ہیںجبکہ تین ہرن بیمار ہیں جنہیں صحت مند ہرنوں سے علیحدہ نہیں کیا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مرنے والے ہرنوں چار کا تعلق یورپی نسل اوردو مقامی نسل کے ہرن شامل ہیں۔ جن کی طبی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹے میں موصول ہو جائے گی۔ اس سے پہلے بھی چڑیا گھر میں لائے جانے والے لگھڑ بگھڑ، شیر کے بچے اور کئی بیش قیمتی جانورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث چند ماہ کے دوران مر گئے تھے۔بچوں کا کہنا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں ہر وہ جانور دیکھنا چاہتے ہیں جو وہ اپنی کتابوں اور ٹی وی پر دیکھتے ہیں جبکہ ان کے بڑھے انتظامی کارکردگی سے خوش نہیںہیں۔

مزید :

کراچی -