طالبان سے مذاکرات کوترجیح دیتے ہیں: اے این پی

طالبان سے مذاکرات کوترجیح دیتے ہیں: اے این پی
 طالبان سے مذاکرات کوترجیح دیتے ہیں: اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت جلد اسلام آباد میں دہشت گردی اور انتہا پرستی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلائی جارہی ہے جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہ یاان کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ ملک میں عام انتخابات ملتوی ہوئے تو بہت بڑی تباہی آئے گی اور جو لوگ غیر جمہوری انداز سے پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے بغیر تبدیلی کی بات کرتے ہیں ان کی سازش کے خلاف مزاحمت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کو ہر حال میں ترجیح دیتے ہیں مسائل کا حل مذاکرات کے میز پر بیٹھنا ہے ۔

مزید :

کراچی -