عوام ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کا ساتھ دیں:شہباز شریف

عوام ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کا ساتھ دیں:شہباز شریف
 عوام ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کا ساتھ دیں:شہباز شریف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے شہباز شریف فلائی اوورکے افتتاح اور کارڈیولوجی سینٹر کے دورے کے موقع پر بارانی یونیورسٹی میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا دیا بجھا دیا ہے۔ نواز شریف امید کی کرن ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام زربابا چالیس چوروں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کا ساتھ دیں۔ یورپ اور امریکا کی سیرسپاٹے کرنے والے امپورٹڈ شخص نے لانگ مارچ کے ذریعے انتخابات ملتوی کروانے کے بیرونی ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے لیکن قوم اسے مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں کوئی بدعنوانی نہیں کی ہے۔ آٹھ ارب روپے کے فنڈ سے پنجاب کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیںجبکہ اولپنڈی کے کارڈیولوجی سینٹر میں رواں ماہ کے دوران مریضوں کا مفت علاج بھی شروع ہوجائے گا۔

مزید :

راولپنڈی -