اپنے دور حکومت میں بلوچستان میں مینگل حکومت کا خاتمہ سیاسی غلطی تھی: میاں نواز شریف

اپنے دور حکومت میں بلوچستان میں مینگل حکومت کا خاتمہ سیاسی غلطی تھی: میاں ...
اپنے دور حکومت میں بلوچستان میں مینگل حکومت کا خاتمہ سیاسی غلطی تھی: میاں نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان میں مینگل حکومت کے خاتمے کو سیاسی غلطی تسلیم کرلیا، انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے وزیراعلیٰ انہیں بعد میں ملتے تھے جبکہ آرمی چیف کو پہلے سیلوٹ کرتے تھے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اصل قیادت کا راستہ روکا گیا تو ظلم ہوگا، ہمارے مسائل کا اصل حل بھی اسی میں ہے، جسے بھی عوامی مینڈیٹ ملا، اسے تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم جمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں، یہ لوگ دوغلا پن چھوڑ دیں، ایک طرف وہ حکومت کے اتحادی ہیں، دوسری جانب حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے حق میں بیان دیتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور بھارت ہی ایسے ملک رہ گئے ہیں جہاں سرحدوں پر فوجی مارے جارہے ہیں، اس سلسلے کو مذکرات کے ذریعے روکنا ہو گا۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث سرمایہ دار بھی ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے قربانیاں اپنی جگہ لیکن اگر وہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو اسے ڈیلیور بھی کرنا چاہئے۔ 

مزید :

لاہور -