چیئرمین نادرا مستعفی ہو گئے، ادارے کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے دیانتداری سے کام کیا: طارق ملک

چیئرمین نادرا مستعفی ہو گئے، ادارے کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے دیانتداری سے ...
چیئرمین نادرا مستعفی ہو گئے، ادارے کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے دیانتداری سے کام کیا: طارق ملک

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔ طارق ملک نے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ادارے کے وسیع تر مفاد میں مستعفی ہو رہے،انہوں نے ہمیشہ ادارے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیانتداری سے کام کیا ، نادرا کو ایک منافع بخش ادارے کے طور پر چھوڑ رہا ہوں۔واضح رہے کہ طارق ملک کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نادرا کا چیئرمین بنایا گیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے انہیں برطرف کر دیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی برطرفی روکتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تاہم اب چیئرمین نادرا مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...