دوسرا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم 388 رنز پر آﺅٹ، پاکستان کے خلاف 223 رنز کی برتری حاصل

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم 388 رنز پر آﺅٹ، پاکستان کے خلاف 223 رنز کی برتری حاصل
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم 388 رنز پر آﺅٹ، پاکستان کے خلاف 223 رنز کی برتری حاصل

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 388 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جبکہ اسے پاکستان کے خلاف 223 رنز کی برتری حاصل کی ، مہیلا جے وردنے 129 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے 318 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے سیشن میں ہی قومی باﺅلرز نے سری لنکن بیٹسمینوں کو قابو کر لیااور پوری ٹیم 388 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کورارتنے 25، سلوا 95، سنگاکارا 26، چندی مل 12، میتھیوز 42، پرسانا جے وردنے 9، ہیراتھ 6، ایرانگا 14، پرادیپ 3 اور لکمل نے 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3، راحت علی اور سعید اجمل نے 2,2 جبکہ بلاول بھٹی اور محمد حفیظ نے 1,1 وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل


loading...