مشرف کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

مشرف کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک
مشرف کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد امان اللہ، مرزا علی اور شیر محمدہلاک ہو گئے، تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ پولیس کے مطابق مشرف کالونی میں دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں امان اللہ محسود بھی شامل ہے جو قائد آباد میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر تھا۔

مزید : کراچی


loading...