رات 12 بجے سے تمام سندھ ڈبل سواری پر پابندی عائد، 12 ربیع الاول پر موبائل سروس بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سندھ میں 15جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے 5شہروں میں ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی پورے صوبے میں لگا دی گئی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 جنوری کی رات 12 بجے تک ہو گا۔ ذرائع کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی، لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، میر پور خاص سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے کے خصوصی اجازت نامے بھی 15جنوری تک منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔