واپڈا خود بجلی چوری میں ملوث ہے، بے کردار آدمی ہی ایسی باتیں کر سکتا ہے: پرویز خٹک

واپڈا خود بجلی چوری میں ملوث ہے، بے کردار آدمی ہی ایسی باتیں کر سکتا ہے: پرویز ...
واپڈا خود بجلی چوری میں ملوث ہے، بے کردار آدمی ہی ایسی باتیں کر سکتا ہے: پرویز خٹک

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ واپڈا بجلی چوری میں ملوث ہے اور اگر وزیر پھر بھی الزام لگائے تو وہ خود بجلی چوروں سے ملا ہوا ہے ۔ پشاور میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر اور گلبہار تھانے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی چوروں کو پکڑنا واپڈا کا کام ہے ہمارا نہیں ہم صرف سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ واپڈا کو بجلی چوری روکنے کیلئے چار تھانے فراہم کئے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، واپڈا والے الزام لگاتے ہیں لیکن خود کچھ نہیں کرتے، یہ خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی وزیر الزام لگائے تو وہ خود بجلی چوروں سے ملا ہوا ہے ۔ عابد شیرعلی کے الزامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے کردار آدمی ہی ایسی بات کرسکتا ہے ، یہ نہ بجلی بند کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں اختیار حاصل ہے ، ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن اگر وہ دھمکیاں دیں گے تو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ اس صوبے میں آ کر دکھائیں۔

مزید : پشاور


loading...