چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، سر پر آنے والی چوٹیں موت کا سبب بنیں

چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، سر پر آنے والی چوٹیں موت کا سبب بنیں
چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، سر پر آنے والی چوٹیں موت کا سبب بنیں

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ان کے سر کا بایاں حصہ شدید متاثر ہوا جس سے ان کی موت ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری اسلم ہسپتال آنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے اور ان کے چہرے اور سر کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں جبکہ دھماکے سے ٹانگ کی ایک ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔ مجموعی طور پر چوہدری اسلم کے سر ، سینے پر شدید چوٹیں آئیں، سر کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا اور پسلیاں بھی ٹوٹ چکی تھیں جبکہ چوہدری اسلم کی شناخت ان کی داڑھی سے کی گئی۔

مزید : کراچی


loading...