بھارتی سفارتکار پرفردِ جرم عائد مگر سفارتی استثنیٰ حاصل، بھارت واپسی

بھارتی سفارتکار پرفردِ جرم عائد مگر سفارتی استثنیٰ حاصل، بھارت واپسی
بھارتی سفارتکار پرفردِ جرم عائد مگر سفارتی استثنیٰ حاصل، بھارت واپسی

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ویزا فراڈ اور اپنی نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے کے الزام میں گرفتار ہونے والی بھارتی سفارتکار دیوانی کھوبرا گڑے وطن واپس لوٹ آئی ہیں۔ بھارتی دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ بھارتی سفارتکار بھارت کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔اس سے قبل ان کے خلاف فردِ جرم تو عائد کر دی گئی تھی تاہم انھیں مکمل سفارتی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔وکیل استغاثہ نے کا کہنا تھا کہ سفارتی استثنیٰ ملنے کے بعد امریکی وزارتِ خارجہ نے ان سے ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک اہل کار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’امریکہ نے ایک دوست ملک ہونے کے ناطے بھارت کی جانب سے دیویانی کھوبراگڑے کو استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کی ہے۔ جس کے بعد امریکہ نے بھارت سے کہا تھا وہ خود اس استثنٰی کو ختم کرے تاکہ امریکہ کھوبراگڑے کے خلاف مقدمے کی کارروائی کر سکے۔ تاہم بھارت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔‘اہل کار کے مطابق بھارت کے انکار کے بعد امریکہ نے دیویانی کھوبراگڑے سے امریکہ چھوڑنے کی درخواست کی۔دیویانی کھوبراگڑے کا تبادلہ دہلی کر دیا گیا ہے اور وہ بھارت لوٹ آئی ہیں تاہم ان کے شوہر اور بچے ابھی امریکہ ہی میں ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے اہل کار کے مطابق چونکہ دیویانی کے شوہر امریکی شہری ہیں اس لیے یہ معاملہ ابھی پوری طرح سے ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...