چوہدری اسلم گزری قبرستان میں سپردخاک،سینیٹ کا زبردست خراجِ عقیدت

چوہدری اسلم گزری قبرستان میں سپردخاک،سینیٹ کا زبردست خراجِ عقیدت
چوہدری اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم ، ان کے ڈرائیور اور گارڈ کو پورے سرکاری اعزاز  اور سلامی کے ساتھ گزری قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔ ان   کی نماز جنازہ عزیز بھٹی ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیںجبکہ جناز گاہ میں جیمرز بھی لگائے گئےتھیں ۔ چوہدری اسلم کا جسد خاکی جنازہ گاہ لے جاتے ہوئے پھول کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سمیت مختلف پولیس افسران اور سیاسی رہنماﺅں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ سینیٹ نے چودھری اسلم اور ان کے ساتھی شہدائ کوزبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...