چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا پتہ چلا لیا: وفاقی وزیر داخلہ

چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا پتہ چلا لیا: وفاقی وزیر داخلہ
چوہدری اسلم پر حملہ کرنے والے شخص کا پتہ چلا لیا: وفاقی وزیر داخلہ
کیپشن: Ch Nisar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث شخص کی نشاندہی ہو گئی ہے اور دھماکہ کرنے والے شخص کے خاندانی بیک گراﺅنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے تیزی سے پیش رفت کرتے ہوئے دھماکہ کرنے والے شخص کا پتہ چلا لیا ہے اور اس سے متعلق سائے کوائف سندھ پولیس کو منتقل کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بڑی مزید کارروائی ہو گی، بے امنی، دہشت گردی اور لاقانونیت کرنے والوں کا پیچھا کریں گے۔