کاسترو کی 9 ماہ بعد عوام میں آمد

کاسترو کی 9 ماہ بعد عوام میں آمد
کاسترو کی 9 ماہ بعد عوام میں آمد

  


ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا کے مشہور رہنماءفیدل کاسترو 9 ماہ بعد پہلی بار عوام میں جلہ گر ہوئے، ان کی صحت بہت زیادہ گری ہوئی لگ رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ اپنے گھر کے قریب ایک آرٹ گیلری کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔ 87 سالہ کاسترو کی تصاویر لینے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھاگتے رہے۔ کاسترو نے کالے رنگ کی جیکٹ اور ہلکے سبز رنگ کا مفلر لگا رکھا تھا۔ انہیں چلنے میں انتہائی دقت ہو رہی تھی اور وہ ایک چھڑی کا سہارا لے کر چل رہے تھے۔ کاسترو نے 55 سال قبل آمرباتستا کا تختہ الٹ کر عنان اقتدار سنبھالا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...