تحریک طالبان نے شیخ رشید کو مارنے کا ٹاسک دے دیا: کرائسز مینجمنٹ سیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی زندگی کو شدت پسندوں سے خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ڈان نیوز کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے شیخ رشید کو مارنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو شیخ رشید کی سیکیورٹی کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے متعلق پولیس اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔