دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز دغا دے گئے، 3 وکٹوں پر 132 رنز، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 91 رنز درکار

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز دغا دے گئے، 3 وکٹوں پر 132 رنز، سری لنکا کی برتری ...
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز دغا دے گئے، 3 وکٹوں پر 132 رنز، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 91 رنز درکار

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 91 رنز درکار ہیں، یونس خان 63 اور مصباح الحق 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم کو تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کر دیا ہے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم 388 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تو اسے پاکستان کے خلاف 223 رنز کی برتری حاصل تھی ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز ایک بار پھر دغا دے گئے اور ابتدائی اوورز میں ہی پاکستان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 132 رنز پر پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے خرم منظور 6، احمد شہزاد 9 اور محمد حفیظ صرف 1 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 2 اور ایرانگا نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل


loading...