طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں: شیخ رشید

طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں: شیخ رشید
طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں: شیخ رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہیں طالبان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہیں 2 روز قبل طالبان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی جس کے متعلق انہوں نے پولیس اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا ہے اور اپنی سیکیورٹی سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان پر پہلے بھی 4 حملے ہو چکے ہیں لیکن اللہ نے انہیں ہر بار بچایا اب بھی وہ اللہ کی رضا میں راضی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب دی گئی سیکیورٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بس میں جتنا ہے اتنی سیکیورٹی انہیں فراہم کی گئی ہے تاہم ابھی تک اضافی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

مزید : اسلام آباد


loading...