وزیراعظم نواز شریف کی اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش

وزیراعظم نواز شریف کی اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش
وزیراعظم نواز شریف کی اعتزاز حسین کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ہنگو میں سینکڑوں طلبہ کی جان بچانے والے اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اپنی جان کی قربانی دے کر سینکڑوں طلبہ کی جان بچاتے ہوئے حب الوطنی اور بہادری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ واضح رہے کہ 15 سالہ اعتزاز حسین چند روز قبل سکول کے باہر خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے جاں بحق ہوا اور اس نے اپنی جان کی قربانی دے کر سینکڑوں طلبہ کی جان بچائی۔

مزید : قومی


loading...