طارق ملک کا استعفیٰ منظور، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج مل گیا

طارق ملک کا استعفیٰ منظور، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا ...
طارق ملک کا استعفیٰ منظور، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج مل گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امتیاز تاجور وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیں اور وزیراعظم نے امتیاز تاجور کی تقرری کی سمری منظور کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا کے قائم مقام چیئرمین کا تقرر نادرا بورڈ چند روز میں کرے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...